عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بیجو کی جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے میچ میں کل ڈار انٹرپرائزز نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری نگر جم خانہ نے 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رن بنائے۔ میران یوسف نے 35 رن بنائے۔ ڈار انٹرپرائزز کی جانب سے اظہر بٹ نے صرف 17 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی شاندار کارکردگی یوگل سینی کی طرف سے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ڈار انٹرپرائزز نے ہدف 17.1 اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ یوگل سینی نے ناقابل شکست 80 رن بنائے۔ بعد ازاں یوگل سینی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ایک دوسرے میچ میں Cemtac اسٹارز نے ہدف 10.1 اوور میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راہول اور ساحل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ تعاقب کرتے ہوئے جتن وادھاون نے ناٹ آؤٹ 56 اور رام دیال نے 25 رن بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی Cemtac پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہے۔