عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بیجو کی جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے میچ میں بدھ کو رائل گڈ ول سی سی نے 17 رنوں سے فتح حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، رائل گڈ ول سی سی نے 20 اووروں میں 173/8 رنز بنائے۔ ہاشم بٹ نے 66 رنز بنائے جو جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔ بی ٹی سی کی جانب سے میر اعجاز اور مظفر براوو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بی ٹی سی صرف 156/9 سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یاور نے رائل گڈ ول سی سی کی جانب سے 23 گیندوں پر 43 رنز بنائے فیضان میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویلی فریش سی سی نے مقررہ 20 اووروں میں 251/4 کا سب سے زیادہ اسکور بنایا، عادل ملک (کاچو) نے 100 اور ثاقب نذیر نے تیز رفتار اسکور کیا۔جواب میں سپارٹن صرف 155 رن بنا سکی اور 96 رنوں سے ہار گئی۔ عادل کاچرو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔