جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری کی پانچویں بٹالین ( اشوک چکر بٹالین ) کو ’’ لیفٹیننٹ گورنر یونٹ کا حوالہ ‘‘ دیا ۔ بٹالین کے سی او کرنل گرپال سنگھ جمبال اور صوبیدار میجر دلیر سنگھ نے راج بھون میں توصیف وصول کی ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری کی پانچویں بٹالین نے 2020,2021 اور 2022 کیلئے جموں و کشمیر یو تی میںیومِ جمہوریہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بٹالین کو اس کی پیشہ وارانہ مہارت کا حوالہ دیا اور افسروں اور ڈرل انسٹرکٹرز کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے والے دستوں کی اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور مارچنگ معیار کوبہتر کرنے کیلئے سخت محنت کی ۔ پانچویں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مسلح افواج کے ارکان پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کی طرف راغب کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔