Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جے کے بینک کے جی ایس ایس اِی۔پورٹل کاافتتاح

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 26, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//  چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں کشمیر بینک جی ایس ایس اِی ۔پورٹل کا آغاز کیاتاکہ حکومتی معاونت والی سکیموں کے تحت کریڈٹ اپیلی کیشنز کی مقررہ وقت میں ٹریکنگ کی جاسکے۔ اُنہوں نے اسے بینک میں قرض کی درخواستوں کی کارروائی میں شفافیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اِقدام بینک میں جی ایس لون کی درخواستوں کی کارروائی سے متعلقہ دیرینہ خدشات کو دُور کرے گا اور درخواست دہندگان اور معاونت کرنے والی ایجنسیوں کو ضرورت پڑنے پر بروقت اِقدام کرنے کے قابل بنائے گا۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ درخواست دہندہ کو اَپنی قرض کی درخواستوں کی صورتحال کے بارے میں بالخصوص اس کی درخواست کو مسترد کرنے کی بنیادی وجوہات جاننے کا حق ہے ۔اِفتتاحی تقریب میں سیکرٹریوں ، ایم ڈی اینڈ سی اِی او جے اینڈ کے بینک بلدیو پرکاش اور جے اینڈ کے بینک کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔اِس سے قبل ایم ڈی  جے اینڈ کے بینک نے ایک مختصر سی پرزنٹیشن دی جس میں اُنہوں نے کہاکہ جے اینڈ کے بینک جی ایس ایس اِی ۔ پورٹل کے رول آئوٹ سے درخواستوں کی فزیکل پروسسنگ فوری بند ہوجائے گی۔بلدیو پرکاش نے کہا کہ پورٹل میں درخواست دہندگان کو مطلوبہ قرض سے متعلق رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے ایس ایم ایس کی درخواستوں کی ترسیل کا بھی اِنتظام ہے۔چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ بینک کو مالیاتی شمولیت اور سائبر رسک مینجمنٹ کے شعبوں میں ملک کا بہترین بینک قرار دیا گیا ہے۔مالی سال 2021-22 میں پی ایم اِی جی پی کی عمل آوری میں چوتھے بہترین بینک کے طور پردرجہ بندی کی گئی ہے۔اُنہوں نے بینک کی درجہ بندی کو منفی سے +Aمستحکم کرنے پر اِنتظامیہ کو بھی مبارک باد دی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ پورٹل کو اس قابل بنائے کہ وہ درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس الرٹ بھیجنے کیلئے ان کی قرض کی درخواستوں کو مسترد کئے جانے کے فوراً بعد ان کی وجوہات سے آگاہ کرے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بینک سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ یہ پورٹل موبائل فعال ہے اور تمام 15 مرکزی معاونت والی سکیموں کو 15  مارچ تک پورٹل کے ساتھ ضم کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے آئی ٹی سیکرٹری کو ہدایات دی کہ تمام سرکاری سکیموں اورخدمات کے شروع سے آخیر تک ڈیجیٹائزیشن کا جاری عمل 15 مارچ تک مکمل ہونا چاہیئے۔انہوں نے بینک کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پورٹل ڈیش بورڈ تک رسائی حکومتی سیکرٹریوں کو بھی نگرانی کے لئے ایک ہفتے کے اندر دی جائے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
تازہ ترین
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

سرمایہ کاری کیلئے ریاستوں کیلئے خصوصی امداد سکیم جموں و کشمیر 1200کروڑ کا اہل

June 13, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جھیل ولراور دیگر آبی ذخائر میں مچھلی کا5لاکھ بیج کا ذخیرہ بارہمولہ ضلع میں ماہی گیری کے 100نجی یونٹ قائم

June 13, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پانپور کے صنعت کاروں کا وفدوزیراعلیٰ سے ملاقی اراضی کی منتقلی کیلئے فوری مداخلت طلب

June 13, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ایڈوانس ٹیکس اور اپیلوں کا فوری نپٹارا چیمبر آف کامرس کی انکم ٹیکس کی جوائنٹ کمشنر اور سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?