سرینگر// جموں و کشمیر یو ٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک آسان طرز کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے سنیچر کو کٹھوعہ ضلع کے بلاور تحصیل میں دو آسان بینکنگ سہولیت مراکز(EBUs)کا افتتاح کیا ۔ جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما کی اہلیہ نینتی واس شرما نے سیری مُنی میںEBUکو عوام کے نام وقف کیا جو کہ اسی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ پر نالا علاقے میںآسان بینکنگ یونٹ کا افتتاح جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے کیا جنکے ہمراہ بینک کے زونل ہیڈ جموں سینٹرل دوئم آشوتوش شرما ، کلسٹر ہیڈ سانبہ ارون کپور بھی تھے۔ کو وڈ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دونوں مقامات پر علاقے کے کئی معتبرشہری ، تا جر اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر بینک کی اِن کوششوں کی سراہنا کی جسکے تحت یہ بینک عوام تک آسان بینکنگ سہولیات پہنچانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔بینک سر پرست نے اس موقع پر کہا کہ یہ بینک کے مالی خود مختاری اورفائنانشل انکلوجن جیسے مشن کی طرف پیش قدمی ہے اور اس مشن کے تحت جموں و کشمیر بینک ہر اُس علاقے تک پہنچنا چاہتا ہے ۔