جے کے بنک انتظامیہ اور بر آمد کاروں کی میٹنگ

سرینگر// جموں و کشمیر بینک اور وادی کے بر آمد کاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد جے کے بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرپر ہوا جس میں کئی اہم آپسی معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔میٹنگ کی صدارت بینک کے ایکزیکٹو پریزیڈنٹ پی کے تکو  نے کی جس میں فارن اکسچینج محکمے کے وائس پریزیڈنٹ ارشد حسین ڈار اور انٹر نیشنل بینکنگ ڈیوجن کے افسراں بھی موجود رہے۔ جن بر آمد کار تاجروں نے میٹنگ میں شمولیت کی اُن میں بیشتر کا تعلق دست کار صنعت، پشمینہ اور کشمیری قالین  سے تھا۔پی کے تکو نے ایکسپورٹروں کو معیشت کی شہہ رگ قرار دیتے کہا کہ بینک نے اُنکے کاروبار کے موافق چند مخصوص پروڈکٹ ترتیب دئے ہیں جن میں ایکسپورٹ کریڈٹ سکیم، روپے اور غیر ملکی کرنسی میں رعایتی ورکنگ کپیٹل فائنانس اور گولڈ کارڈ سکیم قابل ذکر ہے۔  بینک کے ایکزیکٹو پریزیڈنٹ پی کے تکو نے  بر آمد کاروں کے استفسارات کے مدلل جواب بھی دئے اور چند ایک در پیش مشکلات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات بھی صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ چند طوالتیں ریگولیٹر مسائل سے پیدا ہوتے ہیں  جنکو آئندہ سٹیٹ لیول بنکرس کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور اُنکا سدِ باب کیا جائے گا۔