جموں//جموںوکشمیر کی ایس ایچ جی خواتین کے لئے ’ ساتھ ‘ ایک رورل اَنٹرپرائز ایکسلریشن پروگرام کا آغاز لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یکم ستمبر 2021ء کو کیا ۔ جموںوکشمیر لائیو لی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے اس اقدام کا مقصد دیہی خواتین کی ترقی اور معاشی بااِختیاربنانا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار جموںمیں میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر جموں وکشمیر رورل لائیو ہُڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام ’’ ساتھ ‘‘ کے تحت دیہی علاقوں کی ایس ایچ جی خواتین اَنٹرپرینیوروں کو گنجائش بڑھانے والی ،بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروباری منصوبوں کو بڑھانے کے لئے ورکشاپوں کے ذریعے رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں کل 8085درخواست دہندگان نے پروگرام کے لئے درخواست دی ہے ۔سب سے زیادہ درخواستیں صوبہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ ، ضلع ڈوڈہ اور جموں صوبہ سے موصول ہوئی ہیں۔مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم نے کہا کہ 500 اَنٹرپرائزز ( 244 جموں سے اور 257کشمیر صوبہ سے) اعلیٰ ترین کاروبار صلاحیت کے حامل ایک گہرے تربیتی پروگرا م کے لئے منتخب کئے گئے ہیں جس کے بعد ان کی رہنمائی کی جائے گی جبکہ 5000 کاروباری اَفراد کو مختلف کاروباری صلاحیتوں اِی ۔ کامرس سیلز ، برانڈنگ کی حکمت عملی سے روشناس کر ایا جائے گا۔ڈاکٹر سحرش نے میڈیا کو مزید بتایا کہ 95 فیصد درخواست دہندگان نے سٹیٹ کے اندر کام کرنے کی اطلاع دی اور بقیہ 5فیصد نے قومی سطح پرجبکہ 45 فیصد درخواست دہندگان نے اطلاع دی کہ صحیح مدد دی گئی تووہ آنے والے ایک سال میں 27000 سے زائد دیہی خواتین کو روزگار کی پیشکش کر سکتے ہیں۔مزید اضافہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سحرش نے کہا کہ جے کے آر ایل ایم ان دیہی خواتین کاروباری اداروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا اور جموں و کشمیر کے یو ٹی میںزائد اَز 35000 روزگار کے مواقع کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کرے گا۔ جموں صوبے کے لئے منتخب دیہی خواتین کے لئے 21؍ ستمبر سے جموں میں اورنٹیشن پروگرام شروع کرے گا۔