جموں//کانگریس کے سینئر لیڈر و سابقہ وزیرمحمدشریف نیاز نے سدھڑا میںجے ڈی اے کی جانب سے ایک خاص فرقہ کے لوگوںکا نشانہ بنانے کی زور دار الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسے جانبدارانہ و غیر انسانی کارروائی قرار دیا ہے ۔ایک پریس بیان کے مطابق محمد شریف نیاز نے سدھڑا کے اس مقام کا دورہ کرکے صورت حال کا جائز ہ لیا ۔انہوںنے کہا کہ درجنوںپکے ڈھانچے اور اس سے زیادہ کچے ڈھانچے گرائے جانے سے قبل متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بیس سال قبل جے ڈی اے کے افسران و اہلکاران کہاںسوئے تھے ۔کیا وہ اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میںاتنی لاپرواہی برت سکتے ہیںکہ کوئی اس قدر سرکاری زمین پہ قبضہ کرے اور ان کا بیس سال تک پتہ ہی نہ چلے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی اے کے افسران و اہلکاران ایسے کاموںمیںملوث ہوتے ہیں۔نیاز نے کہا کہ اب جبکہ ہزاروںلوگوںکا ان کے آشیانے مسمار کر کے کھلے آسماںتلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ایسے میں نیاز نے کہااب یہ بے گھر لوگ کہاں رہیںگے ۔ایسے میںنیاز نے سرکار پر زور دیا کہ وہ ان بے بس لوگوںکو پلاٹ الاٹ و امداد مہیا کی جائے تاکہ یہ لوگ سر چھپانے کیلئے آشیانہ بنا سکیں۔