Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

جے ڈی اے جموں کے امن کےلئے خطرہ ،انہدامی کارروائی فرقہ پرستی :جاویدرانا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر اورسابق ممبراسمبلی مینڈھرجاویداحمدرانانے کہاہے کہ ریاست کے لوگ تقسیم کی سیاست کرنے والی طاقتوں کومستردکرکے نیشنل کانفرنس کاانتخاب کرکے پھرسے اقتدارمیں لائیں گے۔جاویداحمدرانانے ان خیالا ت کااظہار مینڈھرکے علاقہ گورسائی میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے لوگوں کویہ احساس ہوچکاہے کہ نیشنل کانفرنس کوپھرسے اقتدارمیں لاناکس قدرضروری ہوچکاہے۔ جاویداحمدرانانے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سرکاری اراضی چھڑانے کےلئے شروع کی گئی انہدامی مہم کویکطرفہ اورمخصوص طبقے کوہراساں کرنے کی سازش سے تعبیرکیا۔ انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ علی الصبح جے ڈی اے اہلکاران نے نکی توی اوربیلی چرانامیں انہدامی کاروائی چلاکرمسلم بستیوں پریلغارکی ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں 21 کالونیاں ہیں جن میں سے صرف ایک ہی کالونی ریگولرائزہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ صرف مسلم بستیوں سے غریب مسلمانوں کے مکانات کوانہدامی کاروائی کی زدمیں لایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے حکام فرقہ پرستی پرمبنی کاروائی چلارہاہے جوکہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک ہی فرقے کے لوگوں کونشانہ بنانافرقہ پرستی ہے ۔جاویدرانانے کہاکہ جہاں پردہائیوں سے خانہ بدوش آبادہیں ان کالونیوں کوریگولرائزکیوں نہیں کیاجارہاہے جس سے جے ڈی اے کی منشاظاہرہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے کی کاروائی صرف غریب اورمخصوص طبقے کے لوگوں کے خلاف ہوتی ہے جس سے فرقہ پرستی کی بوآتی ہے۔انہوں نے انتباہ دیاکہ خانہ بدوشوں کے خلاف جے ڈی اے کے مظالم کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم غریب اورخانہ بدوشوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے مکانات کوگرانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگرنیشنل کانفرنس اکثریت سے ریاست میں اقتدارمیں آئے گی توہم خانہ بدوشوں کی کالونیوں کوریگولرائزکرائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زعفرانی برگیڈکے اشاروں پرمعصوم لوگوں کی ہراسانی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے ریاستی گورنرستیہ پال ملک سے مطالبہ کیاکہ وہ ان جے ڈی اے افسران کوتبدیل کریںاورایسے افسران کوتعینات کریں جوفرقہ پرست نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے جموں کے پرامن ماحول کےلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی اے ایسٹ انڈیاکمپنی کے نقش وقدم کی پیروی کررہی ہے اورکسی کی بات نہیں سن رہی ہے۔علاوہ ازیں جاویدرانا نے کہاکہ گزشتہ چارسالوں سے ریاست کے لوگ نامساعدحالات اورتباہی جھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے حالات کومعمول پرلانے کےلئے نیشنل کانفرنس کواقتدارمیں واپس لاناناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل کانفرنس ریاست کامستقبل ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست میں آٹانومی کی بحالی ملک کے آئین کے تحت چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 370 کاتحفظ کرنے کےلئے نیشنل کانفرنس تقسیم کی سیاست کرنے والی طاقتوں کے خلاف مسلسل جدوجہدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کے لوگوں کے مفادات کوتحفظ فراہم کرنے کےلئے سنجیدہ کام کررہی ہے۔رانانے کہاکہ پی ڈی پی کونیشنل کانفرنس کوختم کرنے کےلئے بنایاگیاتھالیکن یہ جماعت خودہی ختم ہوگئی اوراس کے درجنوں بڑے لیڈراورہزاروں ورکرپارٹی چھوڑچکے ہیں اوربہت سے موقعے کی تاک میں ہیں۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ نذیرحسین صوبائی نائب صدر،حاجی رشید،ضلع صدرایس ٹی سیل، شیرازاظہری ، سینئرنیشنل کانفرنس لیڈر باجی میاں فاروق بلاک صدرتنویرخان، بلاک صدرحاجی نذیرحسین،سرپنچ چوہدری بشیر، سرپنچ منیرشاہ ،بشیربجاڑ، مشتاق چوہدری اورنصیرخان نے بھی خیالات کااظہارکیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال

Related

پیر پنچال

کوٹرنکہ میں 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے 10بستروں والے ہسپتال کی سہولیات دستیاب کنڈی ہسپتال میںپیرا میڈیکل عملے سمیت 23اسامیاں خالی،22برسوں سے ماہر ڈاکٹر بھی تعینات نہیں

July 1, 2025
پیر پنچال

موگلہ کالا کوٹ میں کوئلہ کان سے نکالے گئے عارضی ملازمین کا احتجاج

July 1, 2025
پیر پنچال

نیشنل کانفرنس بنیادی انتخابی وعدے نبھانے میں ناکام: وبودھ مودی کا وِکست بھارت وژن جموں و کشمیر کو بااختیار بنا رہا ہے: بی جے پی

July 1, 2025
پیر پنچال

بدھل اسمبلی حلقہ میں 11 سڑک منصوبے منظور ممبر پارلیمنٹ کے تعاون سے ترقی کا نیا دور شروع: ممبر اسمبلی

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?