جموں//جموں توی گالف کورس نے جموں وکشمیر محکمہ سیاحت کے اشتراک سے جے ٹی جی سی امیچور چیمپین شِپ2018 کا انعقاد کیا۔کلب کے ارکان نے اس مقابلے میں شرکت کی اور توی اور چناب ٹیموں کی نمائندگی کی۔چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر شلیندر کمار نے چناب ٹیم کی قیادت کی اور جیت حاصل کی۔شلیندر کمار اس موقعہ پر مہمان حصوصی کی حیثیت سے بھی موجود تھے اور جیتنے والی ٹیم میں انعام تقسیم کئے۔اس موقعہ پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے خورشید وڈو کی عزت افزائی کی گئی جبکہ توی ٹیم سے تعلق رکھنے والے عمیر نثار گنائی کو رنر اپ ٹیم میں سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اسی طرح ایس ایس جموال کو سٹریٹ ڈروائیو، سچن شرما کو لاگنسٹ ڈرائیو جبکہ بھوپیش گپتا کو نزدیک ڈرائیو کے لئے ایوارڈ دیئے گئے۔مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیکرٹری جے پی جی سی پر زور دیا کہ وہ گالف کورس میں سہولیات میں مزید بہتری لائیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں بھی گالفنگ کے ایک اہم مقام کے طور پر اُبھر کر سامنا آرہا ہے اور جموں توی گالف کورس دریائے توی کے کنارے پر واقع ایک خوبصورت گالف کورس مانا جاتا ہے۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
جے ٹی جی سی میں امچوئیر گالف چیمپین شِپ2018 کا انعقاد
