ممبئی//بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور معروف اداکارہ ودیا بالن اب سلور اسکرین پر اداکارہ اور تامل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للتا کا فلم میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔خبریں ہیں کہ جے للتا کے حالات زندگی پر دو فلم کمپنیاں فلم بنا رہی ہیں۔ پہلی کمپنی ویبری میڈیا جو بایو پک بنانے جارہی ہے ، اسے تامل، تیلگو اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت کاری تامل فلموں کے ڈائرکٹر اے ایل ویاس کریں گے ۔ویبری میڈیا کے ہدایت کار بندرا پرساد ادوسو مِلّی کا کہنا ہے کہ یہ فلم اداکاری اور سیاست میں ان کے تعاون کو تئیں ایک خراج ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ جے للتا کے یوم پیدائش کے موقع پر اگلے برس 24 فروری کو فلم کے پوسٹ کا فرسٹر لُک جاری کریں گے ۔ خبریں ہیں کہ ودیا بالن کو لیڈ رول میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ چنئی کی پیپرٹیل پکچرس نے بھی جے للتا کے زندگی پر اے پریہ درشنی کی ہدایت کاری میں فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار کہنا ہے کہ یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں لیڈر جے للتا پر فلم بناؤں۔ اس پروجیکٹ کی کاسٹ اور ٹیکنیکل ٹیم کا اعلان 20 ستمبر کو کیا جائے گا اور فلم کی شوٹنگ 24 فروری سے شروع ہوجائے گی۔یو این آئی۔