عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ملک بھر میں 1000 شاخوں کو عبور کرنے کے ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کرتے ہوئے، جے اینڈ کے بینک نے ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کے ملاڈ میں ایک جدید ترین برانچ شروع کی ہے۔ ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کلملاڈ، ممبئی میں بینک کی 1001 ویں برانچ کا افتتاح جنرل منیجر (ٹریڑری آپریشنز) راکیش کول اور زونل ہیڈ (ممبئی) عرفان انجم کی موجودگی میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایک پرجوش اجتماع دیکھنے میں آیا جس میں علاقے کی نامور شخصیات، پرجوش مقامی رہائشی، تاجر، برانچ منیجرز اور بینک کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران بلدیو پرکاش نے بینک کی توسیع اور پورے ہندوستان میں بہترین اور آسان ترین بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے عزم کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا، “ہم برانچوں اور اے ٹی ایمز کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کی اطمینان کو ترجیح دیتے رہتے ہیں، مختلف قسم کی مالی ضروریات کو پورا کرنے والی بینکنگ خدمات کی ایک رینج پیش کرتے ہیں۔