جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر جموں میں شروع کی گئی صفائی کی مہم تیزی سے جاری ہے کارپوریشن نے اس مہم کے تحت آج وارڈ نمبر1,2,3کو لایا۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کارپوریشن کی جانب سے کافی تعداد میں افرادی قوت اورمشیزی کو برائے کار لایا ہے۔اس مہم کا آغاز پنچ تیرتھی چوک سے شروع کیا گیا۔اس دوران چوک چبوترہ،جولاہکہ محلہ،لنک روڈ،پیر مٹھا اور لکھداتا بازار کے علاقوںکی گلیوں سے کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔نالیوں سے کچرا و مٹی نکالی گئی دکانداروں سے استدعا کیا گیا کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں ڈالنے کے بجائے کارپوریشن کی جانب سے جگہ جگہ رکھے گئے کوڑادانوں میں ڈالیں۔دکانداروں اور لوگوں نے کارپوریشن کے اہلکاروں کو یقین دلایا کہ وہ شہر میں صحت و صفائی بنائے رکھنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون دیں گے۔