جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ستواری میںپر ایک سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لائیںاور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چوتھی جماعت کے طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کو کہا کیونکہ این جی ٹریبونل اور جے ایم سی کی ہیلتھ ٹیم جرمانہ کرے گی۔اس موقعہ پر طلاب کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔پروگرام کو دلکش بنانے کے لئے وید پال شرما اور اشونی شرما نے ایک بینر نصب کیا تھا۔جے ایم سی کی جانب سے اس سلسلہ میں دوسرا پروگرام اشوک نگر میں منعقد ہوگا۔