جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر .60منہاس سبھا گرائونڈ، پلوڑہ ،جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ ماسٹر زور آور سنگھ نے اپنا لیکچر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ساتھ شروع کیا۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و ٹیم کے دیگران نے بھی شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔