جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرما نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر کو انہیں مرکزی کابینہ میں شامل ہونے اور لگاتار بھاری اکثریت سے لوک سبھا انتخاب جیتنے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ڈپٹی مئیر نے وزیر موصوف کو صوبہ جموں اور جموں میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی ۔ڈپٹی مئیر نے جموں میونسپل کارپوریشن کے متعدد مسائل کی جانکاری دی اور انہیں ترقیاتی کاموں میں انکا تعاون طلب کیا ۔انہوں نے وزیر سے ریاست کیلئے مزید پروجیکٹ لانے کی اپیل کی۔انہوںے وزیر کو متعدد ترقیاتی کاموں بشمول ائیمز کی تکمیل کی جانکاری دی ۔انہوںنے جموں ۔اکھنور ، جموں ۔پونچھ چار گلیار سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے صوبہ کے لئے رنگ روڈ و سیاحتی دلکش کے مقامات کی فوری طور تعمیر کرنے پر بھی اصرار کیا۔مرکزی ویزر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈپٹی مئیر کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ وہ ریاست کی یکساں ترقی کے وعدہ بند ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدام کرنے کا خواہشمند ہوں۔