سرینگر// جموں کشمیر میںجی20 اجلاس کی تقریبات کے موقع پر کھیلوں کے متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔45ویں آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا بدھ کوبخشی اسٹیڈیم میں آغاز ہوا۔
جے اینڈ کے آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن نے اس ایونٹ کیلئے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے ساتھ تعاون کیا ہے جس میں کئی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسپورٹس بورڈز کے 600کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ایم ہنری کے سی ای او شیرو کلاسک نے کیا اور اس مہینے کی 26تاریخ کو اختتام پذیر ہو گا۔پونچھ ضلع کے گائوں منگر میں گورنمنٹ مڈل اسکول میں رسی پھینکنے کا مقابلہ ہوا جس میں 300سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر ذکی حیدر نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔
مہمان خصوصی نے مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے سرحدی گاں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے مقامی نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس طرح کے ایونٹس سرحدی علاقے کی ایک باقاعدہ خصوصیت ہونی چاہیے۔
اسی طرح کی ایک سرگرمی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خرمادانہ میں منعقد کی گئی جس میں سکول کی 326 طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ والی بال اور کورف بال کے مقابلے بھی پنڈال کے احاطے میں اسکول کے طلبا کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیموں میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل انجو گپتا مہمان خصوصی تھیں۔