سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے شعبہ انگریزی نے یونیورسٹی آف جموں کے ایمپلائمنٹ انفارمیشن و ایڈوائزری بیور شعبہ لائف لانگ لرننگ کے اشتراک سے کالج کے چھٹے سیمسٹر کے طلاب کیلئے کئیرئیر کونسلنگ نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت ادارے کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے کی۔ ایچ او ڈی انگلش پروفیسر راشو شرما ، کونسلر شعبہ لائف لانگ لرننگ ڈاکٹر ریوا کھجوریہ نے ریسورس پرسنز ڈاکٹر گریما گپتا، ڈاکٹر روپالی فوترہ کا تعارف کرایا ۔ڈاکٹر گریما نے آرٹس شعبہ کے طلاب کو دستیاب مواقعوں کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر روپالی فوترہ نے سائنس سٹوڈنٹس کے لئے متعدد سکالرشپ اور روزگار کے مواقعوں کی جانکاری دی ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض شعبہ انگلش کی ڈاکٹر گیتا لکھوترہ نے انجام دئے۔اس موقعہ پر شعبہ کے دیگر فیکلٹی ممبراں میں پروفیسر سجاتا ٹھاکور، ڈاکٹر منمیت کور، اور پروفیسر وسیم یوسف بھی موجود تھی۔پروگرام میں ایچ او ڈی کامرس ڈاکٹر پون کمار گپتا، ایچ او ڈی ایجوکیشن ڈاکٹر رام سنگھ اور شعبہ زالوجی کے ڈاکٹر وکاس ڈوگرہ نے بھی شرکت کی۔