سرینگر// بڑی براہمناں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو کئی معاملات اور ریاست میں جی ایس ٹی کی عمل آوری کے حوالے سے اُن کی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔محبوبہ مفتی نے وفد سے کہا کہ حکومت ریاست میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے لئے ایک اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کی مشکلات پر غور کرے گی اور حکومت صنعتی سیکٹر کو دوام بخشنے کے لئے ہر ممکن تعاون دے گی۔وزیر خزانہ حسیب اے درابو اور کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔