سرینگر// سرینگر میں جی ایس ٹی پر جاری میٹنگ کے دوران ریاستی انتظامیہ سخت متحرک اور عدیم الفرست ہوگئی ہے جبکہ مہمانوں کیلئے خصوصی وزاوان اور’’شرمال‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں سے آئے140مندوبین کیلئے خصوصی وازوان کا اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ مندوبین میں سے دو تہائی گوشت خور ہیں تاہم باقی لوگوں کیلئے لذیذ سبزیوں سے بنے سالن اور بغیر گوشت دیگر چیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کشمیر کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کیلئے چائے کے ساتھ شرمال اور زعفرانی قہوہ بھی مہیا رکھا گیا ہے۔