عظمیٰ نیوزسروس
جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نےجموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017(ایل اے بل نمبر 1 آف 2025) میں ترمیم کرنے کے لئے بِل اسمبلی میں پیش کیا۔ یہ بِل پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک غیر معمولی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔یہ بل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس بل کے تحت آن لائن گیمنگ، ورچوئل ڈیجیٹل اثاثے، بیٹنگ، لاٹری، اور جوا جیسے شعبوں کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بل میں کمپنیوں کے سی ایس آر اخراجات پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی اجازت ختم کر دی گئی ہے جبکہ ریٹرن فائلنگ کی مدت کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔