جموں//انڈین انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن جے اینڈکے ریجنل برانچ نے شعبہ طلباء بہبود جموں یونیورسٹی کے اشتراک سے 16ویں سالانہ ویرانہ اوئیلی میموریل ڈبیٹ بعنوان ’’اِن دی اوپینین آف دی ہائوس ،ڈی جی پی سلائیڈڈیوٹو ڈی مونی ٹائزیشن اینڈجی ایس ٹی ایمپلی منٹیشن اِز دی پین آرگین‘‘کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران مختلف کالجوں اوریونیورسٹی شعبوں کی کل 16 ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیاڈیپارٹمنٹ آف پولٹیکل سائنس جموں یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈبیٹ کی ٹرافی جیتی ۔اس دوران پہلاانعام لاسکول کے زرگم حمیدنے حاصل کیاجبکہ دوسراانعام جی سی ڈبلیوپریڈکی رشیکانے جیتا۔اس دوران تقریب میں ڈی جی پی ایس پی ویدمہمان خصوصی تھے۔پروفیسرآرڈی شرماوائس چانسلر جموں یونیورسٹی اوردیگرمعززشخصیات نے زرگم حمیدودیگرطلباء میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے طلباء سے توقع کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکرریاست اورجموں یونیورسٹی ودیگرمتعلقہ اداروں کانام روشن کریں گے۔