Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جی آئی ٹیگ سے کشمیری قالینوںکو نئی جہت مل گئی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں//کشمیری قالینی صنعت کی رونق اور عظمت کو بحال کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہاتھوں سے بُنے ہوئے مشہور کشمیری قالینوں کے لئے جیوگرافیکل انڈیکیشن( جی آئی) کے اجرأ سے کشمیر میں قالین کی تجارت کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔جیوگرافیکل اِنڈیکیشن (جی آئی) مینو فیکچرر ، ویور، ضلع اور خام مال کی متعلقہ معلومات سے ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیر قالین کی اصلیت کی تصدیق کرتا ہے۔ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ اِختراع ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کے معیار کو برقرار رکھے گا۔کشمیری قالین کے ساتھ کام کرنے والے کاریگروں اور تاجروں نے کہا کہ کشمیری قالین کو دوبارہ پھلتے پھولتے دیکھنے کے لئے اِس اقدام کی بہت ضرورت تھی۔گاؤں گدیخود کے کاریگروں کے ایک گروپ نے ،جو قالین کی بُنائی کے لئے جانا جاتا ہے اور یہاں کے کاریگر کئی دہائیوں سے قالین بُن رہے ہیں کہا،’’کشمیری قالین دُنیا میں کہیں بھی فروخت کرنے کے لئے کافی بڑا برانڈ تھا لیکن کچھ لوگ ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیری قالین کے نام پر ایرانی اور مشینی قالین فروخت کر رہے تھے ۔اَب خریدار ہاتھ اور مشین سے بنے ہوئے قالینوں میں فرق کرسکتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جی آئی ٹیگنگ سے ان کی مصنوعات کو بہتر منافع ملے گا اور یقینی طور پر نوجوان نسل کو اس فن کو محفوظ رکھنے کے لئے قالین بُنائی سیکھنے کی ترغیب ملے گی۔اِس برس 11؍فروری کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ہاتھوں سے بنے ہوئے کشمیر ی قالینوں کے لئے کیو آر کوڈ کے اِجرأسے تاریخ رقم کی گئی جوملک میں اَپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔گاہک اَب جموں وکشمیر میں تیار کردہ قالینوں کی صحیح اور دیگر مطلوبہ تفصیلات کی تصدیق کر سکتے ہیں اور خود کو یقین دلاتے ہیں کہ اُنہوں نے جو پروڈکٹ خرید ا ہے وہ جعلی نہیں ہے۔کیو آر کوڈ پر مبنی نظام دھوکہ دہی اور غلط برانڈنگ کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے جس نے کشمیر میں قالینی صنعت کو بُری طرح سے نقصان پہنچایا۔کیو آر کوڈ پر مبنی لیبل قالین کے اہم پیرامیٹروں جیسے کہ جی آئی صارف ، کارخانہ دار ، کاریگر ، ناٹس فی مربع اِنچ ، استعمال شدہ مواد اور دیگر معلومات حا صل کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومت ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی اِنفرادیت کو معیاری بنانے اور بین الاقوامی منڈیوں میں جموںوکشمیر کے قالین کی برآمد کو فروغ دینے کے قابل ہوگی۔جموںوکشمیر سے قالین کم سے کم 25ممالک کو برآمد کئے جارہے ہیں ۔ سال 2020-21ء میں جرمنی کو 115 کروڑ روپے کے قالین برآمد کئے گئے جبکہ یہ اعداد و شمار 34 کروڑ روپے یو ایس کے لئے، 36کروڑ روپے متحدہ عرب اَمارات کے لئے اور 22 کروڑ روپے ہالینڈ کے لئے تھے۔ جموں وکشمیر اِنتظامیہ میگا کارپٹ وِلیج شروع کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری (  کے سی سی آئی ) کے سربراہ شیخ عاشق نے کیو آر کوڈ پر مبنی میکانزم کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی جی آئی ٹیگنگ سے کشمیری دستکاری کی برآمدات میں اِضافہ ہوگا جو گذشتہ تین۔ چار برسوں سے کم ہو رہی ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ یہ جی آئی ٹیگنگ کاریگروں کی صحیح پہچان اور گاہک کے اعتماد کو بحال کرتی ہے۔‘‘ ۔اُنہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ کیو آر ۔ کوڈ پر مبنی میکانزم کے لئے زیادہ سے زیادہ گرانٹ فراہم کریں تاکہ کاریگر بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں۔پرنسپل سیکرٹری صنعت حرفت نے کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (سی ای پی سی) کے زیر اہتمام قالینوں کے لئے جی آئی ٹیگ متعارف کرنے کے بارے میں عملی طور پر ایک سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں قالینی صنعت کی ترقی کو سبوتاژکرنے والی برانڈنگ کیو آر کوڈ پر مبنی طریقہ کار نقل یا جعلی کو چیک کرنے میں مدد کرے گا۔ اُنہوں نے کہا،’’ بین الاقوامی برآمدی سائز اور مارکیٹ میں مسابقت کو دیکھتے ہوئے، مقامی بُنکروں اور برآمد کنندگان کی پائیداری کے لئے مصنوعات کی صداقت کی حفاظت کرنا ایک شرط ہے۔‘‘ایک ماہ بعد پہلی بار جی آئی سے تصدیق شدہ کشمیر کے ریشمی قالین جرمنی کو برآمد کئے گئے جن کی قیمت تقریباً 40,000 یورو ہے۔ کنسائنمنٹ کی برآمد جموں و کشمیر کے کاریگروں، تاجروں کو بہتر منافع کی خاطر بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی مصنوعات برآمد کرنے میں مدد کرنے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔کوئی بھی قالین ڈیلر جی آئی لائسنس کے لئے درخواست دے سکتا ہے اور اپنی برانڈ ویلیو بڑھانے کی خاطر اپنی مصنوعات کی جانچ کروا سکتا ہے۔ جی آئی ٹیگنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں قالین کی گرہ لگانے کی جانچ کی جاتی ہے۔ صارفین اپنے موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں اور کوآر کوڈ سکین کر سکتے ہیں۔ اسے تمام معلومات پر مشتمل ایک سند ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نے کہا حکومت نئی منڈیاں فراہم کرنے، مقامی کاریگروں کے لئے پائیدار روزی روٹی پیدا کرنے اور جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?