عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جمعہ کو ایئر ڈیفنس بریگیڈ کا دورہ کرکے مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔جی او سی نے ایئر ڈیفنس اہلکاروں سے بات چیت کی اور تیار رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس کو لے کر وائٹ نائٹ کور نے کہا “جی او سی وائٹ نائٹ کور نے مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وائٹ نائٹ ایئر ڈیفنس بریگیڈ کا دورہ کیا، انہیں موجودہ تیاریوں کی سطح، تربیتی سرگرمیوں اور آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔””ایئر ڈیفنس کے اہلکاروں و افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جی او سی نے تیار رہنے، مہارتوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا،” ۔