سری نگر //دریائے جہلم میںکوڑا کرکٹ ڈالنے اور سولڈویسٹ جمع کرنے سے روکنے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اننت ناگ ،پلوامہ،سرینگر، بارہمولہ اوربانڈی پورہ کو دریائے جہلم کے کناروں کے گردونواح میں دفعہ144کانفاذ عمل میںلانے اوراس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی شکنجے میںلانے کی ہدایت دی ہے۔صوبائی کمشنر نے اُن اضلاع میںجہلم ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے جہاں سے جہلم گذرتا ہے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنران جہلم ٹاسک فورس کی قیادت کریں گے جب کہ ماحولیات ،پولیوشن کنٹرول بورڈ،فارسٹ،اربن لوکل بادیز ،میونسپل کمیٹیاں اورسرینگرمیونسپل کارپوریشن اس کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔جہلم ٹاسک فورس ذاتی طور پر دفعہ144کی عمل آوری کی نگرانی کریں گے جب کہ وہ جہلم کی صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنائے گا۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار کل دریائے جہلم کی بقأ اورتحفظ کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میںمنعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اربن لوکل باڈیز نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو دریائے جہلم کے کناروں سے سالڈ ویسٹ ہٹانے کے لئے 4.50لاکھ روپے واگذار کئے ہیں ۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر،ترقیاتی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر اریگیشن وفلڈ کنٹرول اورڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
جہلم کے گردونواح میں دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایاجائے
