بارہمولہ //سیر کے خوبصورت میدان پر جہلم کپ شد و مد سے جاری ہے۔آج این سی سی نوپورہ نے سوپور سٹرائیکرز کو 36 رنز سے شکست کا سامنا کرایا۔ٹاس جیت کر این سی سی نوپورہ نے بلیبازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں سات وکٹوں کے نقصان 169 بنائے جس زاہد کے 34 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ اننگز قبل ذکر ہے اسکے علاوہ غلام نبی نے بھی 33 رنز بنائے۔سوپور سٹرائیکرز کی جانب سے مشتاق نے دو وکٹیں حاصل کی۔جواب میں سوپور سٹرائیکرز کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہے بنا سکے اور 36 رنز سے میچ ہار گئے۔عاشق نے این سی سی نوپورہ کے لئے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ فردین نے دو اور غلام نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ زاہد کو میچ بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس ٹورنامنٹ کو یوتھ ویلفیئر ایسوسیشن آرگنائز کرارہی ہے۔