حسین محتشم
پونچھ//شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب نے پونچھ کے قومی باکسر جہانگیر خان کی یاد میں جموں و کشمیر باکسنگ امیچر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ باکسنگ یمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد طارق نے بتایا کہ جہانگیر خان پونچھ کے پہلے باکسر تھے جنہوں نے 1986-87 میں سکندر آباد میں 33ویں سینئر نیشنل میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر رنجیت راؤ ایس ایچ او پونچھ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے محمدطارق خان کی کاوشوں کو سراہا۔ نردوش کمار مینجر اسپورٹس اسٹیڈیم مہمان اعزازی تھے جبکہ پون کمار ہاکی کوچ، روہت کمار باکسنگ کوچ، رئیس احمد، سوراب شرما، گورو شرما، پرمپریت سنگھ، پرویز احمد، ذاکر حسین شاہ، مشتاق احمد باکسنگ کوچ، عمر بی ٹی مشرف، اظہر علی بی ٹی کیشیو شرما، کرشنا بی ٹی پربھات، دیوا بی ٹی منیش، محمد اویس بی ٹی افران احمد بھی اس موقعہ پر موجود رہے۔
جہانگیر خان میموریل باکسنگ چمپئن شپ کا آغاز