جھیل ڈل کی عظمت رفتہِ کی بحالی

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میںکل متعلقہ محکموں کے آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جھیل ڈل کی عظمت رفتہ اورحقیقی وسعت کی مناسبت سے ریونیو ریکارڈس کا جائزہ لیا گیا۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم کی قیادت میں مانیٹرنگ کمیٹی نے ڈاٹا طلب کیا ہے جس کی میٹنگ 4روز پہلے یعنی 18مارچ کو منعقد ہوئی۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو 15دنوں کے اندر اندر ڈاٹا مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 18مارچ کو مانیٹرنگ کمیٹی اورماہرین کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں جھیل دل کے دیجٹل ریکارڈ کو مکمل کرنے پر زوردیا گیا تھا تاکہ جھیل ڈل کی اصل ہیت کی روشنی میں اس تاریخی آبی ذخائر کو ناجائز قبضے اورتجاوزات سے چھڑایا جاسکے۔