سرینگر// سرینگر میںآبی ذخائر کی صفائی کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے لئے ریاستی سپورٹس کونسل کی جانب سے بدھ کو شہرہ آفاق جھیل ڈل کی صفائی کی مہم کا آغاز ہوا۔سپورٹس کونسل کی طرف سے یہ مہم واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک سے شروع ہوئی اورجھیل ڈل کے تقریباً ایک کلومیٹر حصے کی صفائی کی گئی۔ صفائی مہم میں 300سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لے کر ہر سنیچر اس کام کے لئے وقف رکھنے کا عہد کیا۔صفائی مہم میں غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی اور کشتیوں میں جھیل ڈل سے گندگی اور گھاس پھوس صاف کرتے ہوئے نظر آئے۔ صفائی مہم میں چھوٹے بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ ننھے کھلاڑیوں اور تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے بھی جوش خروش کے صاتھ صفائی مہم میں شرکت کی۔مہم کی سراہنا کرتے ہوئے سیکریٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ یہ مہم اب مسلسل بنیادوں پر جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آبی ذخائر کی صفائی بالخصوص سرینگر میں جھیل ڈل کی صفائی سپورٹس کونسل کیلئے ترجیج ہوگی۔اِس موقعہ پر واٹر سپورٹس سینٹر نہروپارک کی انچارج بلقیس میر نے کہا کہ یہ مہم آبی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تربیت کا ایک حصہ ہے اور آ بی ذخائر کی صفائی کے بغیر کوئی بھی آبی کھیل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہم پر ذمہ داری ہے کہ آبی ذخائر کو صاف و شفاف رکھا جائے اور بالخصوص کھلاڑیوں میں یہ ولولہ زیادہ ہونا چاہے۔اِس موقعہ پر ریاستی سپورٹس کونسل اور واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک کے کئی افسران بھی موجود تھے۔