سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جمعرات کوایک45سالہ شہری کی لاش ڈوبنے کے نو دن بعد جھیل ولر سے بر آمد کی گئی۔
مذکورہ شہری گذشتہ ہفتے ڈوب کر لاپتہ ہوا تھا اور اُس کی لاش لہروالپورہ علاقے میں آج صبح بر آمد کی گئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حسین احمد کھٹانہ ولد مکھنا کھٹانا ساکن ٹنگھٹ پیٹھکوٹ کی لاش نو روز بعد جھیل ولر سے بر آمد ہوئی ۔وہ مویشی چرانے کے دوران مذکورہ جھیل میں ڈوب گیا تھا۔
لاش کو قانونی لوازمات کیلئے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔