ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی پنچایت جھٹیلی کے سرپنچ اورپنچوں نے بی جے پی کوچھوڑکرکانگریس میں شمولیت اختیارکی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اورکانگریس لیڈر عبدالمجیدوانی کے دورہ جھٹیلی کے دوران بی جے پی سے وابستہ پنچایت نمائندوں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔اس موقعہ پر عبدالمجیدوانی نے پنچایت نمائندوں کاوالہانہ استقبال کیا اوراُمیدکی کہ نئے سیاسی کارکنوں کی شمولیت سے کانگریس مضبوط ہوگی۔ کانگریس میں شامل ہونے والے پنچایت نمائندوں نے کہاکہ ہم کانگریس کی پالیسیوں سے متاثراوربی جے پی کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے کانگریس میں شامل ہوئے۔