Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جھلیوں میں تجاوزات۔۔۔۔ انتظامیہ کے لئے امتحان کا وقت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 مکانات و شہری ترقی کے وزیر نے جھیل ڈل کی ہر دم بگڑتی حالت پر جس فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے وہ اتنا ہی نہیں کہ برحق ہے بلکہ حکومتی ذمہ داران کے لئےاحساس بیداری کا آئینہ دار بھی۔ اُن کا یہ کہنا کہ جھیل ریاست جموںوکشمیر کا ایک اہم تاریخی ورثہ ہے اُس حقیقت کا برملا اظہار ہے، جس سے آج تک ہمارے انتظامی ادارے منہ چھپاتے آئے ہیں، جبھی تو کرہ ارضی پر اس خوبصورت آبگاہ کی حالت زار پر آج خون کے آنسو رونے کا من کرتا ہے۔ یہ جھیل اور اسی طرح جھیل ولر، مانسبل اور دیگر آبگاہیں نہ صرف وادی کشمیر کے جغرافیائی منظر نامے کے دلفریب ابواب رہے ہیں بلکہ یہ صدیوں سے ہماری روایتی معیشت کا ایک اہم حصہ رہے ہیں لیکن گزشتہ سا ت دہائیوںکے دوران انتظامی کوتاہیوں اور لاپرواہیوں کی وجہ سے نہ صرف ان کا حلیہ بگڑ کر رہ گیا ہے بلکہ خود غرضانہ دست درازیوں سے ان آبگاہوں کا رقبہ تواتر کے ساتھ سکڑتا رہا ہے اور آج ان میں وہ شان باقی نہیں جو دنیا کے کونے کونسے سے فطرت کے شیدائیوں کو اپنی طرف کھینچی چلی آئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے ذریعے  بار بار کشمیر میں جھیلوں اور آبگاہوں کی تباہی  کا جو نقشہ ابھر کر سامنے آتا ہے، اس کو دیکھ کر کسی بھی ذی حس انسان کا جگر پاش پاش ہوسکتا ہے۔ایشیاء میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ولر ، جسکا رقبہ 1911میں 217مربع کلومیٹر تھا، ایک رپورٹ کے مطابق سکٹر سمٹ کرمحض 58مربع کلو میٹر پر محیط رہ گئی ہے۔یہ انکشاف ویٹ لینڈ انٹرنیشنل ۔سائوتھ ایشاء نامی ایجنسی نے ایک  سروئے کے بعد کیا تھا۔جھیل کے سکڑنے کا سبب اسکے کناروں پر تسلسل کے ساتھ ناجائز تجاوزات کا عمل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جھیل کے 70ہزار کنال رقبے کو بھرائی اور شجر کاری کے ذریعے اراضی میں تبدیل کیا گیا ہے ۔جھیل کا 28فیصدحصہ زرعی زمین میں تبدیل کیا جاچکا ہے اور 17فیصد حصے پر شجر کاری کی گئی ہے۔متذکرہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ جہلم کی وساطت سے ولر جھیل میں پہنچنے والی گندگی اور غلاظت کی وجہ سے اسکی حالت ابتر ہوگئی ہے ۔ یہ جھیل جو کبھی میٹھے پانی کیلئے مشہور تھی گندگی اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہے۔زیادہ دور کی بات نہیں بلکہ چند دہائیاں قبل تک جھیل ولر وادی کشمیر میں موسم کی ناسازگاری کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے تدارک کا ایک کلیدی ذریعہ تھی۔ یہ اپنے شکم میں سیلابی پانی کا ایک بڑا حصہ سمیٹ لیتی تھی۔ یہ جھیل مہاجر پرندوں کی بھی ایک بڑی آماجگاہ تصور کی جاتی تھی۔ اسکی اہمیت کے پیش نظر ہی 1990میں رامسر کنونشن کے تحت جھیل ولر کو بین الاقوامی اہمیت کی حامل جھیل قرار دیا گیا تھا۔بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ ہماری متواتر حکومتیں جس طرح ڈل ، نگین اور آنچار جھیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں بالکل اسی طرح جھیل ولر کے تحفظ کے بارے میں اب تک کی حکومتوں کے تمام دعوے سراب ثابت ہوچکے ہیں۔ حالانکہ ریاست کے ان قدرتی وسائل کے تحفظ اور  بحالی کے لئے تسلسل کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اربوں روپے کی امداد حاصل کی گئی ہے۔ مرکزی سرکار نے صرف 7سال پہلے یعنی 2011میں جھیل ولر کے تحفظ کیلئے 389کروڑ روپے کی منظوری دے دی ۔لیکن بالخصوص گزشتہ چھ دہائیوں سے ہمارے حکمرانوں اور افسر شاہی کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ریاست کے قدرتی وسائل تباہ ہی ہوتے چلے آرہے ہیں۔ بلکہ اب تو یہ ایک عام تاثر ہے کہ ہمارے قدرتی وسائل موٹی توند والوں کا شکم بھرنے کا ایک ذریعہ بن کر رہ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صرف ڈل اورولر ہی نہیں بلکہ نگین اور آنچار جھیلوں اور خوشحال سر وبابہ ڈیمب اور ایسی ہی درجنوںآبگاہوں کی حالت بھی دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارے اسلاف ’ناخواندہ ‘ تھے لیکن اسکے باوجود انہیں ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت کا بھر پور احساس تھا۔زبان ذد عام مقولہ ’’ان پوشہ تیلہ یلیہ ون پوشہ‘‘ کے ذریعہ شیخ نور الدین نوارنیؒ نے صدیوں پہلے ہمیں وہ بات سمجھائی تھی جو آج ہمیں سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں پتہ چل رہی ہے۔ہمارے اسلاف جھیلوں اور دریائوں میں گندگی پھینکنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے لیکن ہم ’تعلیم یافتہ‘ لوگوں اورہمارے حکام نے گندی نالیوں اور ڈرنیج کا رخ آبی ذخائر کی طرف موڑنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کی اور نہ کررہے ہیں۔ ہمارے بزرگوں کی زندگیوں میں ہمارے جنگلات پھل پھول رہے تھے ، لیکن ہماری خود غرضیوں کی وجہ سے اب یہ تسلسل کے ساتھ سکڑتے جارہے ہیں۔ہماری زرعی زمینوں پر کنکریٹ کے دیو قامت ڈھانچے تعمیر ہورہے ہیں اور ہم اس پر فخرکرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ مادیت کی دوڈ میں ہم بے حس ہوگئے ہیں اور’’کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا‘‘ کے مصداق ہمیں اپنے لٹنے کا کوئی ملال بھی نہیں ہے۔ متمدن معاشرے اور قومیں ہمہ وقت اپنے ماحولیات ، تمدن تہذیب اور اخلاق و اقدار کے تحفظ میں محو رہتے ہیںجبکہ ہم خود ان چیزوں کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ یہ معاشرہ اور یہ زمین ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو منتقل کرکے چلے جانا ہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں بھی فکر مند نہیں ۔کیا اس سے بڑی کوئی خود غرضی ہوسکتی ہے؟ فی الوقت وادی کے طول وعرض میں جہاں کھیت کھلیانوں پر آبادیاں ترتیب دینے کی ایک بے قابو مہم جاری ہے وہیں آبگاہوں کی غیر قانونی بھرائی کرکے سطح آب کو خشک قطعوں میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے ایک جائزہ اجلاس میں متعلقہ وزیر نے ناجائز تجاوزات کے انہدام کےلئے ایک بھر پور مہم شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جو ایک خوشخبری سے کم نہیں، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس میں کس حد تک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے، یا پھر سیاسی مجبوریاں اس اظہار کو ماضی کے تجربات کی کوئی نئی صورت عطا کرتی ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?