حسین محتشم
پونچھ//آرمی گراؤنڈ جھلاس میں جاری ننگی ٹیکری ڈوگرہ بٹالین والی بال چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں گوبھی والی بال کلب بی ٹی بھیرہ والی بال کلب نے جیتا۔ دوسرا سیمی فائنل کھنیتر والی بال کلب بی ٹی فلور والی بال کلب سے جیت کر فائینل میں داخلہ کیا۔واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ ننگی ٹیکری ڈوگرہ بٹالین نے ایم ایس سنیل کمار سنگیت کمار اور بیٹوں کے اشتراک سے منعقد کیا۔ اس موقع پر سرپنچ لوئر جھلاس پرس رام شرما مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کی بہتری کے لئے منتظمین اور بھارتی فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جاوید احمد، محمد معروف، رمیز طارق، ایاز احمد مدنی اور محمد عزیزموجود تھے۔