کشتواڑ//انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹکشن سکیم ،کشتواڑ یونٹ کی جانب سے گزشتہ روز ایک نجی سکول میں بچوں کے حقوق پر، آئی سی پی اور جے جے ایکٹ لاگو کرنے کیلئے ایک بیداری و تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میںچیر مین سی ڈبلیو سی کشتواڑ موہن لعل ٹھاکر نے شرکا کو جوینائل جسٹس سسٹم کے متعلق جانکاری دی ۔انہوں نے نابالغ طلاب کو کو صلاح دی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی نہ چلائیں اور انہیں کہا کہ مطلوبہ عمر حاصل کرنے کے بعد آپ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے زندگی بھر گاڑیاں چلا سکتے ہو۔سوال و جواب نشست کے دوران شرکا نے چیئر پرسن کو یقین دلایا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بغیر گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔اس موقعہ پر پروٹکشن افسر (DCPU, ICPS Kishtwar) توصیف اقبال بٹ نے شرکا وک آئی سی پی ایس بشمول اسکے تین یونٹوں جیسے کہ ضلع چائیلڈ پروٹکشن یونٹ (DCPU)، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی(CWC) اور جوینائل جسٹس بورڈکے متعلق جاناکری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ کمسنوں کے بھی سماج میں اپنے حقوق ہیں،جن کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سرکا رنے بچوں سے متعلق شکایات درج کرنے کیلئے پہلے ہی چائلڈ لائن نمبر(1098) لانچ کیا ہے۔ انہوں نے شرکا سے سماج میں بچوں کی بھلائی کے لئے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے پاس بچہ مزدوری، منشیات ، و دیگر مدعوں کی جانکاری پیش کرتے ہوئے سرگرمی سے شرکت کرنے کی صلاح دی ۔پروگرام کے اختتام پر جاوید احمد زرگر نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔