جوکووچ آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے

 سڈنی/عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔ نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر طبی استثنیٰ کی تصدیق کی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹینس اسٹارجوکووچ نےایئرپورٹ پر سامان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔نووک جوکووچ کا کہنا ہے کہ بریک کے دوران اپنے پیاروں کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، کھیل کی اجازت مل گئی ہے اب میں سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔جوکووچ کی وکٹوریہ میں ویکسین پروٹوکول کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک تھی۔