سرینگر//سی آر پی ایف 117 بٹالین کی طرف سے میونسپل پارک جواہر نگر میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ راجباغ پینتھرس نے جیت لیا ۔بیان کے مطابق ٹی۔10 کرکٹ کے اس منفرد فارمیٹ کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔اتوار کوفائنل میچ سوننہ واررائڈرس اور راجباغ پینتھرس کے درمیان کھیلا گیا جس میں راجباغ پینتھرز نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ محمد فیضان کو ٹورنامنٹ کے دوران آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح کمانڈنٹ (AOD) 117Bnایم ایس بہرانے سیکنڈ ان کمانڈابراہم پنکج،ایس ایچ او رراجباغ ویندر سنگھ اور روٹری کلب کے مشیرعمر بٹ کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پرسری نگر سیکٹر سی آر پی ایف کی آئی جی چارو سنہا نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیںاور اپنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھیں ۔دن بھر جاری رہنے والے ٹورنامنٹ سے سی آر پی ایف ،پولیس اہلکار وں کے ساتھ ساتھ کھیل شائقین لطف اندوز ہوئے۔