راجوری//قصبہ راجوری کے جواہرنگرمیں ہرسال ہولی تہوارسے پہلے مسلسل سات روزتک نکالی جانے والی بہروجھانکی چوتھے روزبھی نکالی گئی ،جس میں حسب روایت کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران جواہرنگروگردونواح کے لوگوں نے جوش وجذبے کے ساتھ جھانکی میں حصہ لیااس موقعہ پربہروجھانکی کے سلسلے میں پولیس محکمہ کی طرف سے چست درست انتظامات کئے گئے تھے۔چیپرپرسن بہرودیوکمیٹی نے بتایاکہ یہ جھانکی گزشتہ کئی دہائیوں سے منعقدہوتی آرہی ہے ۔جھانکی میں بہروبنے ایک شخص جس نے جسم کوکالے رنگ سے رنگاہواتھاتوجہ کامرکزتھا۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہاکہ بہروریلی کے خوش اسلوبی سے انعقادکیلئے بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ نہ ہوسکے۔