کپوارہ// گلگام کپوارہ کا ایک جوان سال استاد شادی سے دوروز قبل دل کادورہ پڑ جانے سے انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرزادہ محمدشفیع کی شادی دورورز بعد انجام دی جانے والی تھی اور ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔محمدشفیع کے انتقال سے جہاں ان کے گھر میں خوشیوں کا ماحول یکایک ماتم میں بدل گیا،وہیں ان کی موت نے پورے علاقے کو افسردہ کردیا۔مرحوم استاد کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے اور پرنم آنکھوں سے اُسے سپرد خاک کیا۔ مرحوم سنو سٹار نیوز ایجنسی کرالہ پورہ کے مالک پیر ذداہ عبد الطیف اور ماجد انٹر پرائز کپوارہ کے مالک کا قریبی رشتہ دار تھا ۔اس دوران جرنلسٹس فریٹر نٹی کپوارہ ،ٹیچرس فورم کپوارہ اور مخلتف سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے غم ذدہ خاندان بالخصوص سنو سٹار ایجنسی کے مالک پیر ذداہ عبد الطیف کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
جواں سال استاد کا انتقال ،گلگام میں کہرام
