Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جوان سال روبی جان کی ہلاکت کا معاملہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 29, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//شوپیاں میں 3  ماہ قبل ایک شیر خوار بچے کی والدہ روبی جان کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گولی مار کر ہلاک کرنے کے کیس میں بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی شوپیاں کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو ہدایت دی ہے۔شوپیاں کے بٹہ مڈن کیلر علاقے میں19دسمبر کو فوج اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں ایک جواں سال خاتون روبی جان جاں بحق ہوئی تھی۔اس سلسلے میں بشری حقوق پاسداری کی تنظیم’’سینٹر فار پیس اینڈ پروٹکشن آف ہیومن رائٹس‘‘ نے انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں عرضی دائر کی،جبکہ شنوائی کے دوران اس معاملے میں انسانی حقوق کمیشن کی ممبر دلشادہ شاہین نے ایس ایس پی شوپیاں کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو14فروری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ کمیشن میں کیس کی شنوائی کے دوران چیئر مین جسٹس(ر) بلال نازکی نے کہا کہ معاملے کی نسبت ای میل اور فیکس ارسال کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی شوپیاں کی طرف سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے آئندہ تاریخ شنوائی کو ذاتی طور پر پیش ہوں۔اس کیس کی آئندہ شنوائی 27اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل سینٹر فار پیس اینڈ پروٹکشن آف ہیومن رائٹس‘‘ کے چیئرمین ایم ایم شجاع نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ روبی جان اپنے گھر میں شیر خوار بچے کو گود میں لیکر بیٹھی تھی،جب قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے اس وقت گولی مار دی،جب وہ علاقے میں جھڑپ کے بعد احتجاجی مظاہرے کو قابو کرنے میں لگی تھی۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی الزام سامنے نہیں آیاہے کہ مقتولہ احتجاج کرنے والی بھیڑ کا حصہ تھی،بلکہ وہ اپنے گھر میں اپنے دودھ پیتے بچے کے ساتھ موجود تھی۔عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فورسز اندھا دھند طریقے سے گولیاں مار رہے تھے،اور اس کے نتائج سے بے خبر تھے۔عرض گزار نے کہا ہے ’’ فورسز سے توقع تھی کہ قوانین کی رئو سے متعین کردہ وہ معیاری ضوابط(ایس ائو پی) پر عمل کریں گے،تاہم انہوں نے اس کو نہیں عملایا‘‘۔عرضی گزار نے مزید کہا ’’ایسا نظر آرہا ہے کہ فورسز نے جلوس کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کو مارنے کیلئے گولیاں چلائیں‘‘،عرضی میں بشری حقوق کے ریاستی کمیشن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایس ایچ آر سی کے تحقیقاتی شعبے سے اس واقعہ کی جانچ کرائے تاکہ ایک معصوم خاتون کو ہلاک کرنے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔شجاع نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ جس مجسٹریٹ کے حکم پر گولیاں چلائی گئیں،اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہے۔اس دوران خاتون کے اہل خانہ کو بھی معاوضہ دینے کی درخواست دی گئی ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کے لیے عمر عبداللہ سکمز صورہ پہنچے
تازہ ترین
ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
تازہ ترین
ہندوستان آئیں گی پاکستان کی ہاکی ٹیمیں
سپورٹس
بریتھویٹ100ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہونگے
سپورٹس

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی

July 3, 2025
صفحہ اول

ایل جی کی طرف سے پہلا جتھاروانہ||امر ناتھ یاترا 2025شروع ۔ 4500یاتریوں کا قافلہ وادی پہنچ گیا،وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?