جموں //ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کی ہدایت پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے ضلع کٹھوعہ کے تعلیمی طور پر پسماندہ بلاکس کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے زون بنی اور بسولی کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے پرنسپلوں ،ہیڈماسٹروں اور ادارے کے دیگر سربراہان کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے آن لائن کلاسز ، اسکالرشپ ، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات میں اضافے اور طلباءکو ہدایت کے مطابق خشک راشن کی تقسیم سمیت مڈ ڈے میل کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی سہولت کے لئے کمیونٹی کلاسز شروع کریں تاکہ موجودہ وبائی صورتحال کے سبب ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو ۔ HOIs کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے علاقوں کے پی آر آئی سے رجوع کریں اور ان طلبا کے والدین سے رابطہ کریں جو انٹر نیٹ یا پھر سمارٹ فون کی عدم دستیابی کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں شمولت نہیں کر سکتے ہیں ۔