یو این آئی
غزہ// صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطین کے محصور شہر غزہ میں بمباری کو 96 دن ہو گئے ، عالمی سطح پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود عالمی قوتیں اس غیر انسانی جارحیت کو نہ روک سکیں۔گزشتہ رات صہیونی فورسز نے رفح میں ایک اور رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں 15 افراد جب کہ خان یونس میں بھی بمباری کی گئی جس میں ایک فلسطینی صحافی اور ان کی بیٹی ہلاک ہو گئیں۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 23,210 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور 59,100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں،ہلاک ہونے والوںمیں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کے بعد عورتیں کی تعداد ہے ۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری اور زمینی دراندازی کو اور تیز کر دیا ہے ، رات کے اندھیرے میں ہونے والے حملوں میں درجنوں افرادہلاک ہو گئے ہیں، جن میں رفح شہر میں ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد بھی شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز نے چھاپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، جب کہ فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے انھیں دھماکا خیز مواد اور گولیوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔