کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں جنگلات کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے سلسلے میں آگاہی مہم شروع کی گئی اور ہندوارہ میں 30طلبہ کو ٹریکنگ پر روانہ کیا گیا۔ موجودہ دور میں جنگلات کی اہمیت اور اس کی حفاظت کی ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور اس سلسلے میں طلبہ کو جمعرات کے روزطلبہ کو ایک دن کیلئے ٹریکنگ پر روانہ کیا گیا تاکہ ان طلبہ کو ماحولیات اور جنگلات کی اہمیت سے متعلق جانکاری حاصل ہو ۔ایمز ہائر سکینڈری سکول ہندارہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ٹریکنگ کا مقصد طلبہ کو روز مرہ زندگی میں جنگلات کی اہمیت اور ان کی حفاظت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ پہلا تجربہ ہو گا ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریکنگ پر جن30طلبہ کو روانہ کیا گیا ہے اُن کی نگرانی جنگلات کے ایک افسر اعجاز احمد کررہے تھے اور انہو ں نے سکول کے اساتذہ کے ساتھ طلبہ کی قیادت کی ۔اس ٹریکنگ کا مقصد یہ بھی ہے کہ مقامی جنگلات میں کس طرح کے نئے پودے اور جڑی بوٹیو ں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ممبر محمد سلیمان میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس طرح کی سر گرمیاں کا فی اہمیت کی حامل ہیں تاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کھیل کود اور ٹریکنگ بھی سیکھ لیں ۔انہو ں نے کہا کہ اس طرح کا عمل دیگر سکولو ں میں بھی شروع ہونا چاہئے تاکہ ان طلبہ کو ایک تجربہ ملے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سر گرمیاں پہلے سے ہی ہونی چاہئیں لیکن کو ڈ 19کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا تاہم اب کو ڈ 19کا اثر پہلے سے بہت کم ہوا ہے ۔جمعرات کے روز ان طلبہ کو جب بدکلی راجواڑ کے جنگلات کے لئے ٹریکنگ پر روانہ کیا گیا تو ان کے چہرو ں پر خوشی تھی ۔اس موقع پر سکول پر نسپل افتخار احمد بھی موجود تھے ۔
جنگلات کی اہمیت اور اس کی حفاظت
