جنگلات کاعالمی دِن، کے وِجے کمار نے فارسٹرس کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا

جموں//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے جنگلات کے بین الاقوامی دِن کے سلسلے میںمحکمہ ماحولیات و ریموٹ سنسنگ کی طرف سے منعقدہ فارسٹرس کانفرنس و نمائش کا افتتاح کیا۔ پی سی سی ایف سریش کمار چُگ ، سی سی ایف ، ایکو ٹوراِزم جے فرینکوئی ، ریجنل ڈائریکٹر ای سی بی شالی رنجن ، ڈائریکٹر ایف پی بورڈ اسد محمود ، ڈائریکٹر سوئیل کنزرویشن پی کے سنگھ ، ڈائریکٹر ماحولیات و ریموٹ سنسنگ بی سدھارتا کمار ،ڈائریکٹر ایس ایف آرآئی او پی شرما ، ڈائریکٹر ایس ایف نیلو گری و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے جنگلات کے عالمی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جنگلات و تعلیم کے آپسی رشتے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے جنگلات کا تحفظ اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں سول سوسائٹی ، سکولی بچوں اور نوجوانوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ جنگلات جنگلی جانوروں کی آماجگاہ ہے چوں کہ انسان اور جانور ایک دوسرے منحصر ہے اور دونوں کا تحفظ تبھی ممکن ہے جب جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔مشیرموصوف نے اِ س ایونٹ کے منتظمین کو مبارک باد دی اور ماحولیات اور جنگلی جانوروں کی اہمیت کے بارے میں بیداری عام کرنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر مشیرموصوف نے قاضی ناگ نیشنل پارک اور مختلف جنگلی جانوروں پر تیار کی گئی دستاویزی فلموں کا آغاز کیا۔ مشیر موصوف نے وائیلڈ لائف کے اہم عملے کے لئے سی ایس آر کے تحت ہیرو موٹر سائیکل فراہم کیا۔انہوں نے ان ملازمین کی کاوشوں کی ستائش کی۔مشیر نے اِس موقعہ پر ایک پودا لگایا اور محکمہ ماحولیات و دیگر منسلک محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔پی سی سی ایف اور ریجنل ڈائریکٹر پی سی بی نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔