کنگن//ریول گنڈ کنگن کے کمپارٹمنٹ نمبر 42میں جنگلاتی زمین کھسکنے سے جہاں سینکڑوں سرسبزچھوٹے درخت تباہ ہوگئے ہیں وہیںمقامی بستی پینے کے صاف پانی سے بھی محرم ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سندھ بلاک گنڈ کے کمپارٹمنٹ نمبر 42ریول گنڈ میں قائم منی پاور پروجیکٹ کے لئے جوسڑک تعمیر کی گئی ہے اُس کی مرمت کے دوران جنگلاتی اراضی کھسک گئی اور سینکڑوں چھوٹے درختوں کو نقصان پہنچا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا زمین کھسکنے سے مقامی بستی بھی پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ ایک مقامی شہری اصغر حسین نے بتایا کہ اگر چہ انہوں نے اس بارے میں ضلع انتظامیہ کو قبل از وقت آگاہ کیا تھا مگر اس سنگین مسئلہ کی طرف کوئی تو وجہ نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کومحکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے کمپارٹمنٹ 42 کا دورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا۔ ادھر مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ۔