سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع اور پلومہ ضلع میں اونتی پورہ تحصیل میں سنیچر کو مکمل ہڑتال سے معمولات ٹھپ رہے۔
یہ ہڑتال گذشتہ روز شوپیان کے امام صاحب علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے پس منظر میں کی جارہی ہے۔
جاں بحق جنگجوئوں میں لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ اونتی پورہ، طارق احمد شیخ عرف مفتی وقار ساکنہ مولو چھترا گام شوپیان اور شارق احمد نینگرو ساکنہ چھوٹی گام شوپیان شامل تھے۔
اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع اور اونتی پورہ علاقوں میں سبھی دکان بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ہے۔