سرینگر//پولیس نے پیر کو کہا کہ اُنہوں نے سرینگر میں ٹی آر ایف کے اعلیٰ کمانڈر اور اس کے نائب کو جاں بحق کیا۔
پولیس نے تاہم فوری طور پرواقعہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا” جموں کشمیر پولیس نے سرینگر شہر میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا“۔
اس کے کچھ دیر بعد پولیس نے آئی جی کشمیر کا ہی حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا”لشکر/ٹی آر ایف کے دو کمانڈروں، عباس شیخ اور اس کے نائب ثاقب منظور کو جاں بحق کیا گیا ہے۔“
آئی جی کشمیر نے مذکورہ دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کئے جانے کو ”بڑی کامیابی “ قرار دیا۔
عباس شیخ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا رہنے والا تھا اور اس کا شمار سینئر ترین جنگجو کمانڈروں میں ہوتا تھا۔