سرینگر //وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنگجوئیانہ سرگرمیوں پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجورمضان سیزفائرناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ حالیہ دنوں میں لگاتاو گرینیڈ حملوں اور باردودی سرنگ دھماکوںکے تناظر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ بندی کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزکیجانب سے رمضان سیزفائر جموں وکشمیرکے لوگوں کوراحت پہنچانا مقصود تھا۔ وزیراعلیٰ نے مزید لکھا ’اگرچہ رمضان سیزفائرسے ریاستی عوام نے راحت پائی لیکن جنگجوگروپ اپنی پُرتشددسرگرمیوں کوجاری رکھ کررمضان جنگ بندی کونقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ‘۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میںاس اُمیدکااظہارکیاکہ جنگجواپنی باطل اورلاحاصل سرگرمیوں کااحساس کریں گے۔