سرینگر // لیفٹیننٹ گورنر کو اتوار کو کولگام کا دورہ کرنا ہے۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا” میں کولگام میں سیکورٹی فورسز پر کئے گئے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں،جس میں ہمارا ایک بہادر پولیس جوان نثار احمد شہید ہوا“۔ انہوں نے مزید لکھا” جنگجو کبھی بھی اپنے برے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے اور اس گھناونے اقدام میں جو بھی ملوث ہوگا انہیں قرار واقعی سزاملے گی“۔ منوج سنہا نے غم زدہ کنبے کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم انکے ساتھ ہیں۔