سرینگر// لشکر طیبہ جموں کشمیر کے چیف محمودشاہ نے کہاہے کہ اگر نوید جٹ کی میت کو عوام کے سپرد کیا جائے گا تو بھارت کو معلوم ہوگا کہ کشمیری عوام کو تحریک آزادی سے کتنی محبت ہے۔ لشکر ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان میں محمود شاہ نے کہا ہے کہ جنگجوئوںکے خلاف بھارت کا کوئی پروپگنڈہ کامیاب نہیں ہوگا اورمعروف صحافی شجاعت بخاری کو جنگجوئوں نے نہیں ایجنسیوں نے مار ڈالا ۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فورسز کی روایت ہوتی ہے کہ وہ اپنے دشمن کو اُسکے مرنے پر سلام پیش کرتے ہیں مگر ہندوستانی فورسز کا طرز عمل بالکل غیرپیشہ ورانہ ہے جو نوید جٹ کے معاملے میں ثابت ہوگیا ۔