سرینگر/پولیس سے وابستہ ایس او جی اہلکاروں نے جمعرات کو دعویٰ کہا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مبارک احمد ڈار ولد عبد الرحیم ڈار نامی اس جنگجو کوژہلن نامی گائوں میں دھر لیا گیا۔
مبارک ریڈونی بالا کا رہنے والا ہے اور وہ گذشتہ سال ماہ اکتوبر سے لاپتہ تھا۔
پولیس ذرائس کے مطابق ژہلن گائوں میں ایک چھاپے کے دوران مبارک کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبارک ''سی'' ذمرے کا ایک جنگجو تھا اور اس کا تعلق لشکر طیبہ تھا۔